حب بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی زیادتیوں، بلا جواز چالان بھاری جرمانے اور ڈرائیوروں کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج حب کے قریب شال کراچی شاہراہ پر سڑک بلاک ہزاروں گاڑیاں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج میں پھنس گئے۔

پورا دن اور رات تک بدترین ٹریفک جام گاڑیوں میں سوار مسافر مرد خواتین بچے اور ضعیف العمر گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ایک طرف گرمی کی شدت تو دوسری جانب ویران مقام پر کھانے پینے کی اشیا بھی ناپید ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مسافر بھوک و پیاس سے نڈھال ٹریفک کی بحالی کیلئے حب سٹی اور گڈانی پولیس کے افسران اور جوان سرگرم ٹرانسپورٹرز زبردستی ٹرکوں کو روکتے رہے ۔
جسکی وجہ سے ٹریفک جام ہو اٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں مسافرکئی کلو میٹر پیدل چل کر دوسری جانب گاڑیوں میں سوار ہوتے رہے ۔