پولیس گرفتار خواتین کو کینٹ تھانے  منتقل کررہے ہیں۔ ‏شال کے عوام اپنی بہنوں کی عزت بچانے نکلیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ اس وقت متعدد بلوچ خواتین سول لائن تھانے میں قید ہیں۔ جن میں کئی خواتین کی طبیعت تشدد اور لاٹھی چارج  ،آنسو گیس کی وجہ سے بہت خراب ہے ، لیکن نہ ان خواتین سے ہمیں ملنے کی اجازت دی جارہی ہے اور نہ ہی خواتین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ  اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ان خواتین کو کینٹ تھانے میں منتقل کررہے ہیں۔ ‏بلوچستان حکومت اور کوئٹہ پولیس کی زرا برابر بھی اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

بلوچ سماج میں خواتین کے ساتھ اس طرح سے پیش آنے سے آگے جو بھی نتائج آئے اس کی تمام ذمہ دادی ریاست پر عائد ہوگی۔

ماہ رنگ نے کہاہےکہ شال بھر کے عوام سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اپنی بہنوں کی حفاظت کے لئے اس جدوجہد کا ساتھ دیں ، سریاب روڈ دھرنے میں شامل ہوں ۔

انھوں نے کہاہے کہ اگر خواتین سمیت تمام مظاہرین رہا نہیں کیے گئے تو دھرنا ریڈ زون کے سامنے دیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت مسلح افراد کی فائرنگ تحصیلدار زخمی

جمعرات جولائی 11 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ تحصیلدار فائرنگ میں زخمی ، تفصیلات کے مطابق تربت ایئرپورٹ روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تحصیلدار شیرجان دشتی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ واقع کے بعد انھیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گئا ، پولیس کے مطابق ایک گولی انکے کندھےاورکان سے آرپارہواہے ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ