مستونگ، پنجگور ،مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 3 افراد ھلاک


مستونگ میں مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2افراد ھلاک ۔  تفصیلات کے شیرین آب کے علاقہ نواح شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالعزیز محمد شہی نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ جبکہ ایک اور واقعے میں قومی شاہراہ پر غلام پڑینز کے قریب پک اپ گاڑی سے گر کر حبیب اللہ جتوئی ساکن بولان جانبحق ہو گیا دونوں واقعات میں جانبحق افراد کی نعشیں  غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارواہی کے بعد لاشوں کو ورٹا کے حوالے کردیا گیا انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہیں۔

دریں اثناء پنجگور کے علاقے فٹبال چوک گرمکان میں مال بردار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار سنجر ولد عبد الرشید نامی شخص ھلاک جبکہ عبدالوارث ولد امام بخش سکنہ گرمکان زخمی ہو گیا ۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے کلینر عبدالغفار کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین نے پولیس ٹرک میں مطالبات کی منظور تک تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی

جمعرات جولائی 11 , 2024
شال مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین بیبو بلوچ، فوزیہ اور دیگر نے پولیس ٹرک کے اندر بھوک ہڑتال شروع کردی۔ مذکورہ افراد کے ہمراہ ایک خاتون بیہوش ہوگئی۔ پولیس ہاتھوں گرفتار خواتین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور تک ہماری تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ مظاہرین نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ