گوادر 20 روز دوران شدید گرمی لو لگنے سے 12 خواتین وحضرات ھلاک

گوادر اور پسنی میں شدید گرمی لو لگنے سے گزشتہ بیس دن کے دوران 12 افراد ھلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں 7 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں ، جو شدید گرمی کے باعث لو لگنے کا شکار ہوگئے،اس سلسلے میں ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ لو لگنے سے مرنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق پسنی سے ہے ، جہاں بیس روز کے دوران گیارہ افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون گوادر سٹی میں فوت ہوئی ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تین خواتین پسنی سے تربت منتقل کرنے کے وقت انتقال کرگئی ہ ہیں جبکہ 6 افراد پسنی کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد ملنے کے بعد گھر منتقل ہونے کے بعد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔

شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پسنی شہر کے وائس چئیرمین کا بھائی ساجدجوہر نامی نوجوان بھی ھلاک ہوا ہے جبکہ بلوچی فلموں کے ایکٹر وحید قاضی کا بھائی طارق قاضی بھی لو لگنے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

پسنی میں 20 دن کے دورانیہ میں مجموعی طور پر گیارہ افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں ، جبکہ گوادر شہر میں بھی ایک گھریلو خاتون لو لگنے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوکر سر کی نس پھٹ جانے کی وجہ سے ھلاک ہوگئی ۔

واضح رہے کہ ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے شکار مریضوں کے لیے کوئی بھی بندوبست نہ ہوجانے کی وجہ سے شہری موت کے منہ جارہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سامی حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

منگل جولائی 9 , 2024
کیچ : بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ