گوادر میں بلوچ نسل کشی کے خلاف اور بلوچ قوم کی بقاء کا اجتماع ہوگا ۔ ماہ رنگ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر کہا ہے کہ بلوچ راجی مُچی (بلوچ قومی اجتماع) نہ صرف بلوچ نسل کشی کے خلاف اور بلوچ قوم کی بقاء کا اجتماع ہوگا بلکہ یہ ایک تاریخی ریفرنڈم بھی ہوگا۔ یہ واقعہ اس بات کا اعلان کرے گا کہ بلوچ قوم ان کی نابودی اور نسل کشی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں امپیریل میگا پراجیکٹس، جیسے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بلوچ نسل کشی میں ریاست کے ہاتھ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ منصوبے ترقی کی آڑ میں بلوچ عوام کا استحصال کرتے ہیں اور ان کے خلاف ریاستی کارروائیوں کو ہوا دیتے ہیں۔

آپ جانتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی رواں ماہ کی 28 تاریخ کو گوادر میں ایک ‘بلوچ راجی مُچی’ کے نام سے اجتماع منعقد کرنے والی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے: ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا کم سن چرواہے پر تشدد

منگل جولائی 9 , 2024
ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقہ تنک میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے پہاڑوں میں عارضی قیام پزیر اختر ولد شاہ میر نامی کم سن چرواہے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ چرواہے کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بھیڑ و […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ