گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 28 جولائی کو راجی مچی کا انعقاد کیاجائے گا ، ڈاکٹر ماہ رنگ

بلو چ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیاہے کہ بی وائی سی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں ایک راجی مُچی کا انعقاد کیا جارہاہے۔

آج سے راجی مُچی کے تیاریوں کے سلسلے میں پورے بلوچ سرزمین میں سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انھوں کہاہے کہ ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں بلوچ راجی مُچی کے لیے ہونے والے تیاریوں میں بھر پور حصہ لیں۔

ڈاکٹر نے کہاہے کہ ہم بحثیت قوم اس وقت جس طرح ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرکے صرف بحیثیت بلوچ اس نسل کشی کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا حصہ بن جائے۔ ہم اجتماعی مزاحمت، اتحاد اور یکجہتی سے اپنے قوم کو اس حالات سے نکال سکتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ بلوچ قوم مزاحمتی جدوجہد اور قومی یکجہتی سے اپنے سرزمین سے اس ظلم و جبر کے نام و نشان کو مٹا دیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ و دیگر واقعات حادثات میں ایک بچے سمیت 3 افراد ھلاک 10 زخمی

ہفتہ جولائی 6 , 2024
گوادر کے علاقے کنٹانی کے علاقے دشت ندی کے قریب ایک شخص کی نعش برامد ،اطلاعات کیمطابق نعش کے قریب موٹر سائیکل بھی ملی ہے نعش کی شناخت دشت بگدر کے رہائشی عبدالحکیم کے نام سے ہوا ہے، تاہم موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے،مزید تفتیش  پولیس کر رہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ