بلوچ لبریشن آرمی نے جنوری سے جون 2024 تک کی مسلح کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے سال 2024 کے پہلے ششماہی مسلح کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

بی ایل اے کی آفیشل میڈیا چینل ہکل پر جاری کیئے گئے کاروائیوں کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ مہینے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پاکستانی افواج اور فوجی تنصیبات پر 95 حملے کیئے۔

کاروائیوں میں پاکستان فورسز کے 253 اہلکار ہلاک، 100 زخمی جبکہ 20 کے قریب اسلحہ ضبط کیئے گئے ہیں اور ان حملوں میں 39 گرفتاریوں کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں کے دوران بی ایل اے نے پاکستانی فورسز کے پانچ کیمپوں پر قبضہ کیا ہے۔

بی ایل اے کے رپورٹ کے مطابق رواں سال کے چھ مہینوں میں بی ایل اے -مجید برگیڈ نے تین ‘فدائی آپریشنز’ جبکہ تین کاروائیاں بی ایل اے کی خصوصی دستوں اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) اور فتح اسکواڈ نے سرانجام دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کی چھ ماہ کی کارروائیوں میں 20 آلہ کار ہلاک، 23 گاڑیاں تباہ، 37 دھماکے اور 14 فوجی تنصیبات و آلات کو تباہ کیے گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

جمعہ جولائی 5 , 2024
بلوچستان ضلع آواران کے علاقے مشکے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام پانچ بجے مشکے اوگار میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملہ کافی دیر تک جاری رہا حملے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ