کولواہ تعلیمی میلہ  وقت سے پہلے ہی ختم کرا دیا گیا

کیچ : کولواہ تعلیمی میلہ کا انعقاد کیا گیا مگر میلہ مکمل ہونے سے پہلے ختم کرا دی گئی۔ یہ بات طلباء نے جاری بیان میں کہی ہے ، طلباء نے کہاہے کہ تمام علمی سہولیات سے محروم سرزمینِ کولواہ کے بیشتر طلباء حصول علم کیلئے مختلف شہروں کی جانب رخ کرتے ہیں اور جو والدین  اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے انکے بچے و بچیاں علم سے محرومی کی زندگی بسر کررہے ہیں ، جو صرف ایک معاشرے کو بنجر و ذہنی پسماندگی کے دائرے میں بند کرنے کی مترادف ہے۔

اسی تنگ و تاریک اور ہر طرف سے قید کئیے گئے معاشرے کے طلباء و طالبات نے اپنی اور علاقے کے باشعور عوام کے مدد کی تحت علاقے میں خاص کر تعلیمی نظام میں بہتری اور معاشرتی برائیوں یا بیماریوں کے روک تھام کے لئے کام کرنے کا مشن اپنے زمہ لیا اور انکا پہلا قدم کولواہ تعلیمی میلہ کی شکل میں تھا جو کہ مختلف تعلیم دشمن ذرائع کی دخل اندوزی کی وجہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے زبردستی ختم کرا دی گئی۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ طلباء معاشرے کے نفسیاتی،اخلاقی اور سیاسی ہدف کو مدنظر رکھ کر معاشرے کی مستقبل کے معمار ہونے کی ثبوت ہوتے ہیں اسی طرح کولواہ کے طلباء نے انہی اصلاحات کے بنا پر کولواہ تعلیمی میلہ کا
انعقاد کیا جو کہ ہر پہلو ایک فریضہ ہے

بیان کے مطابق میلہ  کے زمہ داران نے پروگرام سے 20 دن قبل ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی اور باقاعدہ ڈپٹی کمشنر آواران نے (NOC) جاری کرتے ہوئے اس کی سرکاری اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ میلہ کے مقام پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور سیکورٹی کے لئے گیشکور سے لیویز اہلکار فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ مگر پروگرام کے دوران آرگنائزرز کو طرح طرح کی پریشر دیا گیا کہ پروگرام کو ختم کیا جائے حتیٰ کہ کولواہ کے اساتذہ کو دھمکایا گیا کہ اگر وہ پنڈال میں حاضر ہوئے تو نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

انہی علاقوں میں نام نہاد قوم پرست پارلیمانی پارٹیوں کو ضلعی انتظامیہ باقاعدہ پروٹوکولز دیکر جلسے و جلوس کامیاب بناتی ہے مگر بات جب تعلیم اور علاقے کے مکینوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی آتی ہے تو یہی ضلعی انتظامیہ اپنا روئیہ بدل کر تعلیم و ترقی دشمنی میں پیش پیش رہتی ہے جو کہ ایک قوم اور معاشرے کی مستقبل کے ساتھ واضح کھلواڑ ہے۔

طلباء نے افسوس کا اظہار کیاکہ ہر قوم و معاشرے میں تعلیم کو اولین ترجیح حاصل ہے ، مگر بد قسمتی سے تعلیم دینا یا تعلیمی نظام میں بہتری لانا تو دور کی بات ہے ہمارے ہاں تعلیم پر بات کرنا بھی جرم تصور کیا جاتا ہے۔ کولواہ کو پستی میں رکھنے کے خواہشمند عناصر کو یہ واضع طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انکے یہ تعلیم دشمن روئیوں کے خلاف ہرگز چپ نہیں رہیں گے بلکہ کولواہ کے باشعور اور علم دوست عوام کی مدد اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ تمپ کے پہاڑوں میں جنگی ہیلی کاپٹروں ذریعے فوج کشی جاری

جمعرات جولائی 4 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ کے پہاڑی علاقوں کلبر ، عبدوئی اور گردونواح کے پہاڑوں میں پاکستانی قابض فوج کی فضائی فوج کشی جاری ہے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج الصبح سے فضائی فوج کشی میں جنگی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں اور پہاڑوں میں بمباری کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ