ڈاکٹردین محمد بلوچ کی وطن اور قوم سے عشق کی قیمت طویل جبری گمشدگی کی صورت ادا کررہے ہیں ۔ اقبال بلوچ مرکزی ویلفیئر سیکریٹری بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم شہیدراشد مشکے آواران زون کی طرف سے پارٹی کے اسیرمرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمدکے جبری گمشدگی کو پندرہ سال مکمل ہونے پرایک پروگرام زونل صدر مہران بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا، مہمان خاص مرکزی ویلفیئرسیکریٹری اقبال بلوچ اور پروگرام کے منتظم زونل نائب صدر تلاربلوچ تھے ، اس پروگرام میں پارٹی کارکنوں اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خاص مرکزی ویلفیئر سیکریٹری اقبال بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کی ان حالات میں کام کرنا، پروگرام منعقد کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ ہماری پارٹی کے ہر کارکن کو یہ إحساس ہے کہ یہ پارٹی شہدا کی پارٹی ہے، سیاسی اسیروں کی پارٹی ہےاور جدوجہد میں حاصل ہونے والی کامیابیاں شہدا کے لہو کی ثمرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی طویل جبری گمشدگی اس بات کی بین ثبوت ہے کہ ڈاکٹردین محمد بلوچ کی وطن اور قوم کے ساتھ رشتہ کتنا مضبوط تھا اور وہ اس رشتے کی قیمت دشمن کی زندان میں اذیت سہہ کر ادا کررہے ہیں ۔

اقبال بلوچ نے کہا کہ ستر کی دہائی میں مشکئے اور جھاؤ کے درمیان واقع دُومگ کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج نے عطا سمالاڑی،نیٹو،بی بی سُومری اور پیراں ڑی کے ساتھ 13 بلوچ شہید کیے اس وقت فوج نے اعلان کیا کہ اس علاقے سے اب کوئی سیاسی لوگ پیدا نہیں ہوں گے، لیکن ڈاکٹردین محمد اور ڈاکٹرمنان جان این ایم کے پلیٹ فارم سے ان علاقوں میں دورے کیے، شہدا کے خاندانوں سے ملے، شہیداستاد علی جان کے ساتھ مل کر قومی سیاست کے لیے تربیت کا سلسلہ شروع کیا ۔جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے یہ علاقے قومی تحریک کے اہم محاذ بن چکے ہیں ۔

زونل صدرمہران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر دین محمدبلوچ ایک مضبوط فکر کے مالک اور وطن کے درد سے آشنا رہنما ہیں، انہوں نے سیاست کا آغاز زمانہ طالب علمی سے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیا،انہوں نے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کے بعد پارٹی میں بلوچ قومی آزادی کے لیے قوم کو موبلائز کرنے میں اپنی زندگی وقف کردی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ عام ڈاکٹرنہیں بلکہ لوگوں کے لیے ایک مسیحا کے علاوہ قومی بیماری کا تشخیص کرکے اس کی علاج شروع کرنے والے ڈاکٹر ہیں،انہوں نے کہا کہ اصل بیماری قومی غلامی ہے ، قبضہ گیریت ہے ،نوآبادیاتی نظام ہے ، اس کے چھٹکارا حاصل کیے بغیر ہم ایک باوقار قوم نہیں بن سکتے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ، ایک بازیاب

پیر جولائی 1 , 2024
آواران: پاکستانی فوج نے فوجی جارحیت گھر گھر تلاشی لوگوں پر تشدد کرنے کے علاوہ ایک شخص کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے آج صبح آواران کے علاقے کولواہ محلہ چیری مالار اور کرک کے مختلف گھروں کی تلاشی لینے دوران لوگوں کو تشدد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ