بارکھان میں بااثر شخصیات کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔ مظاہرین

بارکھان میں نوجوان اتحاد کی کال پر بلوچستان اسمبلی کے وزیر اور انکے بیٹے کی جانب سے دونوجوانوں کو بازار سے زبردستی اٹھائے جانے رات بھر ان پر تشدد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ اور رکنی روڈ کو بلاک کیاگیا ۔

مظاہرے میں بی این آئی کے صدرشاہ زین بلوچ،نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن سلیم کھیتران اور قبائلی وسیاسی نوجوان رہنما مسعوخان کھیتران ودیگر نمائندگان شریک تھے۔

بارکھان نوجوان اتحاد کے ساتھی جس پر تشدد کیاگیا

اس موقع پر شاہ زین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان پرامن ہیں اور قانونی راستہ اپنانے کے قائل ہیں گزشتہ دنوں صوبائی وزیر اور انکے بیٹے نے مل کر بارکھان نوجوان اتحاد دو ممبران کو زبردستی اٹھا کر اپنے ڈیرے لے کر گئے وہاں پر ان دونوں نوجوانوں پر روت بھر تشدد کرنے کے بعد انہیں کسی ویرانے پر چھوڑدیا۔لیکن اتنے دن گزرجانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ،  مجبورہوکراحتجاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامیہ سے دو مطالبات ہیں  ان نوجوانوں اور ان کے خاندان سمیت باقی تمام نوجوانوں کے تحفظ اور انکو اس طرح کی کارروائی نا کرنے کی ذمہ داری تحریری طور پر دینا ہوگی۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر سلیم کھیتران اور  مسعود کھیتران نے  بارکھان نوجوان اتحاد کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی طالب علم  بہادر کو رہا نہیں کیاگیا تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ، طلباء کی پریس کانفرنس

اتوار جون 30 , 2024
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ طلباء نے طالب علم بہادر بشیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ جبری گمشدگیوں کا سب سے زیادہ نشانہ نوجوان اور طلبا بن رہے ہیں۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں دن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ