ڈیرہ مراد ، دوقبائل  کے درمیان مسلح تصادم  قبائلی شخصیت ھلاک

ڈیرہ مراد جمالی :  نصیرآباد میں یجوانی جمالی اور عمرانی قبائل کے دو گروپوں میں واٹر کورس کے معاملے پر فائرنگ، جمعیت علما اسلام اوستہ محمد کے سرپرست اعلیٰ و قبائلی قبائلی شخصیت ھلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانہ کی حدود ٹرمنڈی میں عمرانی اور یجوانی جمالی قبائل کے دو گروپوں میں زرعی پانی کے واٹر کورس کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث جمعیت علما اسلام اوستہ محمد کے سرپرست اعلیٰ معروف قبائلی شخصیت میر اسلم خان عمرانی گولیاں لگنے کے باعث ھلاک  ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد  ورثا کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بارکھان میں بااثر شخصیات کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔ مظاہرین

اتوار جون 30 , 2024
بارکھان میں نوجوان اتحاد کی کال پر بلوچستان اسمبلی کے وزیر اور انکے بیٹے کی جانب سے دونوجوانوں کو بازار سے زبردستی اٹھائے جانے رات بھر ان پر تشدد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ اور رکنی روڈ کو بلاک کیاگیا ۔ مظاہرے میں بی این آئی کے صدرشاہ زین بلوچ،نیشنل پارٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ