بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات 3 افراد ھلاک

منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ھلاک ۔ قبائلی و سیاسی رہنما عبدالنبی محمد شہی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک ہوگئے، انہیں جوہان کراس بازار سے اپنے گھر جاتے ہوئے رنگی محمود گہرام ایریا میں نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

علاوہ ازیں شال مسے زئی میں مسلح تصادم میں ایک شخص قتل۔آرمبی مسے زئی دو افراد کی لڑائی میں سیف اللہ ولد نصراللہ قوم مسے زئی گولی لگنے سے موقع پر ھلاک ہوگیا۔

ادھر جھل مگسی گنداواہ کے علاقے گاجان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوا ، جس کی شناخت عرفان علی لاشاری ولد شاہنواز خان لاشاری کے نام سے ہوا ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر جہاں نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا۔نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین کا ریلی ، لوگوں کی بڑی تعداد شریک رہی مارچ کیا گیا

جمعہ جون 28 , 2024
کیچ جبری لاپتہ افرادکے لواحقین کی جانب سے جاری دھرنے کے گیارہ دن مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ ریلی کا آغاز مولانا عبدالحق بلوچ چوک سے کیاگیا جہاں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی،اور جبری گمشدگیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ