بلوچستان فائرنگ و حادثات میں دو خواتین سمیت 4 افراد ھلاک ،دو زخمی

بلوچستان چمن اورپیرعلیزئی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون ھلاک ، دوافرادز خمی ہوگئے ، خبر رساں ادارے  کے مطابق پہلا واقع چمن رحمان کہول روڈ پر پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ھلاک خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ دوسرا واقعہ جنگل پیرعلیزئی میں رونما ہوا جہاں پر دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران دو بھائی طاہر ولد غلام محمد قاہر ولد غلام محمد قوم توخی شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے شال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان سوراب میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون سمیت 2 افراد ھلاک  ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گدر رودینی ایریا میں مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد ھلاک ہو گئے۔ ھلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ مسافر کوچ کراچی سے تربت جا رہی تھی، حادثہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے، جاں بحق کا تعلق گدر ایریا سے ہے۔

دریں اثناء شال میں ڈیم سے ایک لڑکے کی نعش برآمد ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق شال کلی خلی ڈیم سے ایک لڑکے کی نعش ملی ہے ، جسے شناخت کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کی جاری احتجاجی کیمپ کو 5489 دن ہو مکمل

اتوار جون 23 , 2024
شال جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کی جاری احتجاجی کیمپ کو 5489 دن ہو گئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے سابقہ چیئرمین زبیر بلوچ ندیم بلوچ خدائے رحیم بلوچ نے کیمپ میں شرکت کی ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ