ایک ہفتے کے دوران 868 ٹریفک  حادثات ،23 افراد موت کا شکار ،1247 افراد زخمی ہوگئے

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات میں 23 افراد موت کا شکار  1247 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی)1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ہفتہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات 868 پیش آئے جن میں  23 افراد ھلاک جبکہ 1247 افراد زخمی  ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق N (25) وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف حادثات و واقعات 40 درج ہوئے ، جن میں 56 افراد زخمی جبکہ 6 افراد ھلاک ہوئے۔ مرک 1122 بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ، قلات، باغبانہ خضدار، درکالہ خضدار، کڑاڑو خضدار، ٹیارہ لسبیلہ، وندر لسبیلہ، سرنان پشین، چمن۔ این 50 زیارت کراس پشین، نسائی قلعہ سیف اللہ، شنکئی قلعہ سیف اللہ، بدین زئی ژوب، مانیخو شیرانی۔ این 85 گدر سوراب۔ این 65 گوگورت کچھی، بختیار آباد سبی، کیٹل فارم جعفر آباد۔ این 70 مختیار لورالائی۔ این 25 خضدار۔ این 50 ٹراما ژوب کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان ایک اور مسخ شدہ نعش برآمد تعداد 4 ہوگئی ، تربت ، گاڑی حادثے کاشکار ، 2 بچے ھلاک ،  6 افراد زخمی

ہفتہ جون 22 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ  سے ایک شخص کی نعش برآمد  ہوا ہے ،بتایا جارہاہے کہ  نعش تقریبا 3 ماہ پہلے کی ہے  جس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے ہیں ۔معلوم ہوتا ہے کہ اسکے  ہاتھ پاوں باندھ کر اسے ھلاک کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ