سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 20 جون کو سبی کے علاقے ناڑی گاج میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا فورسز اہلکاروں کو 20 جون دوپہر کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریل گاڑی کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اپنے مورچے میں گئے جہاں ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے خالی پکٹ میں پہلے سے ہی دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہوشاب: مسلح افراد کا لیویز تھانے پر حملہ اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط

ہفتہ جون 22 , 2024
بلوچستان کے علاقے تربت ہوشاب میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پرحملہ کرکے وہاں موجود لیویز اہلکاروں کے اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 4 بجے کے قریب ہوشاب لیویز تھانے پر حملہ کرکے لیویز اہلکاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ