بلوچستان ضلع خاران میں قابض فورسز نے خاران شہر میں قلعے کے پیچھے والے محلے کے ایک مخصوص ایریا میں دو گھنٹے تک فوج کشی جاری رکھتے ہوئے گھر گھر تلاشی لیکر درندگی کی ۔

اب تک کے اطلاعات کے مطابق فورسز نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے ابراہیم مینگل اور چند دیگر کے گھروں میں چھاپہ مارا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی فوج کشی تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ تاہم فورسز کے ہاتھوں کسی کو گمشدگی کا شکار نہیں بنایا گیا ہے ۔
فوج کشی کے حوالے مزید معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔