ٹارگٹڈ آپریشن میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے شال میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ کارروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ سرانجام دی۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ نے اطلاعات فراہم کی تھیں کہ شعبان کے علاقے میں چند مشتبہ افراد مشکوک نقل و حرکت کررہے ہیں، جس پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے مذکورہ علاقے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو بلوچ قومی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ثبوت و شواہد کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ ملزمان کے لواحقین پیش رفت سے آگاہ رہ سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت چار روز سے جاری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا ڈی سی آفس سامنے منتقل

جمعرات جون 20 , 2024
کیچ  جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے شہید فدا احمد چوک پر جاری چار روزہ  احتجاجی دھرنے کو ڈی سی آفس تربت کے سامنے منتقل کردیا۔ مظاہرین نے شہید فدا چوک سے ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ کرکے احتجاجی کیمپ وہیں قائم کرنے اور احتجاج بدستور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ