عید کے دن پیاروں کی بازیابی کے لئے شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر شام ریلی نکالیں گے– لاپتہ افراد کے لواحقین کا اعلان

کیچ تربت  پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار  مسلم عارف، فتح میار، جہانزیب فضل و دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ وہ  عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنا دیکر عید منا کر پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، اور شام 5 بجے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےشہید فدا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں تمام سیاسی، سماجی پارٹی  تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں ،سمیت  عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دن ہونے والے دھرنے اور ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کریں.

آپ کو علم ہے مسلم عارف اور فتح میار کا تعلق بلیدہ سے ہے اور انکے فیملی نے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ڈی سی آفس تربت میں دھرنا دیا تھا جبکہ جہانزیب فضل کا تعلق آپسر تربت سے ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار پولیس اپنی نااہلی و اصل مجرموں کو چھپانے کیلئے انیس الرحمان پر مقدمات بنا رہی ہے – والد

اتوار جون 16 , 2024
خضدار سے رواں مہینے 4 جون کو پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم انیس الرحمن کے والد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون 2024 کو کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی بلوچستان نے اپنے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ایک نامعلوم الاسم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ