دازن تمپ سے پاکستانی فورسز نے براہمدغ نواز نامی نوجوان کو پھر جبری لاپتہ کردیا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ دازن تحصیل تمپ کے رہائشی براہمدغ ولد نواز نامی اٹھارہ سالہ نوجوان کو گزشتہ رات ، پاکستانی فورسز نے گھر واقعہ دازن سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔

اہلخانہ کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات تیسری پہر کے وقت گھر پر چھاپہ مار کر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں دھمکایا اور زدکوب کرکے، گھر والوں کے موبائل فون چھین لیے اور براہمد غ کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

آپ کو علم ہے مزکورہ نوجوان کو اس سے پہلے 14 اکتوبر 2023 کو بھی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ،جسے بعد ازاں 6 فروری 2024 کو چھوڑ دیا گیا ۔

لواحقین کے مطابق کم عمر نوجوان کی دوبارہ جبری گمشدگی سے انکے گھر والے شدید ازیت کا شکار ہیں، انہوں نے تمام سیاسی ،سماجی ،انسانی حقوق کے تنظیموں اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ا ن کی بازیابی کیلے آواز اٹھائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستان بلوچ کی ریاست نہیں بلکہ قبضہ گیر ریاست ہے، بی این ایم آواران ، کیچ و گوادر پروگرامات

ہفتہ جون 15 , 2024
بلوچستان میں ایٹمی بم کے تجربے کے بعد پیدا ہونی والی تابکاری اور اس کے نتیجے میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے ریاست پاکستان نے اقدامات نہیں کیے کیونکہ پاکستان بلوچ کی ریاست نہیں بلکہ ایک قبضہ گیر ریاست ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این ایم کے شہید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ