کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک،عمارت  مالک کے وارنٹ جاری


کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔ کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔

انہوں نے کمپنی کا نام، ہلاک ورکرز کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔

عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال ایک شخص گھر سے لاپتہ،خضدار لاپتہ نوجوان بازیاب، ٹریکٹر نے 3 بچوں کو کچل دیا

بدھ جون 12 , 2024
بلوچستان کےدارالحکومت سے نوجوان گھر سے لاپتہ ۔ ذرائع کے مطابق محمد قسیم ولد لعل محمد سکنہ کلی حاجی لالا خان بادیزئی 07/06/2024 سے اپنے گھر سے لاپتہ ہے، لواحقین نے اپیل کی ہے کہ کسی کو اس سلسلے میں معلومات ہے ۔ وہ لواحقین کے ساتھ تلاش میں مدد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ