زامران و ھوشاپ میں قابض فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک کیئے۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران و ھوشاپ میں دشمن فوج کی چوکیوں پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چھ جون 2024 کی شام تین بجے سرمچاروں نے زامران کے علاقے زامری کور میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے حملہ کرکے حفاظتی مورچے پر مامور دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔اس کے بعد سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن کے چوکی پر حملہ کرکے سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے ساتھ جون کی شام ساڑھے پانچ بجے ھوشاپ و سھاکی کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ پندرہ منٹ تک جاری رہا ہے، حملے دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

میجر گہرام بلوچ
ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لسبیلہ کوسٹل ہاوے ایرانی تیل بردار گاڑیوں کے بندش کیخلاف احتجاج روڈ بلاک

ہفتہ جون 8 , 2024
اوتھل کوسٹ گارڑ کے کیخلاف ایرانی تیل بردار گاڑیوں کے مالکان نے احتجاجا کوسٹل ہائی وے روڑ کو بند کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے کلانچ میں ڈیزل گاڑیوں کو اپنے طویل میں لے رکھی ہے. گاڑی مالکان کا الزام ہے کہ کوسٹ گارڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ