فاروق سخی کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی.چیرمین نصراللہ بلوچ

شال : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ فاروق سخی کے جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ فاروق سخی ولد سخی داد بلوچ سکنہ کرکی تربت کیچ کو فورسز نے رواں سال 28 مئی کو انکے دیگر پانچ دوستوں کے ساتھ سٹی عارف پلازہ بروری روڑ کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا بعد میں دیگر پانچ افراد بازیاب ہوگئے فاروق سخی ابھی تک لاپتہ ہے اور خاندان کو فاروق سخی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر فاروق سخی کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کے

انہوں نے کہا فاروق سخی کے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاروق سخی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ضلع خیبر میں فورسز پر حملہ میجر سمیت 7 اہلکار زخمی

ہفتہ جون 8 , 2024
خیبرپختونخواہ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ میجر اور کیپٹن سمیت سات اہلکار زخمی ۔ اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے برقمبر خیل میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو فائرنگ اور دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں میجر عبداللہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ