سوڈان میں مسلح حملہ،150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ، فوجی سربراہ

خرطوم : سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف کا حملہ 150 افراد ھلاک ۔

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سوڈانی آرمی نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ ریسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں میں حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کو علم ہے سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

طوفانی بارش، کچے مکانات کی چھتیں ، شمسی توانائی کی پلیٹیں اڑ گئیں

جمعہ جون 7 , 2024
لسبیلہ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش، لسبیلہ شہر اور گرد و نواح میں شدید موسلادھار طوفانی بارش نے تباہی مچا دی شہر میں متعدد سائن بورڈر دکانوں کے سائبان بارش اور طوفانی ہواں کی نذر ہو گئے ۔ جبکہ گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر رکھیں شمسی توانائی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ