چمن شہر بھر میں مکمل ہڑتال، ڈی سی کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر مکمل بند


چمن سرحدی شہرچمن میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ، گذشتہ روز کے پرتشدد واقعات کے بعد شہر میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے، آج صبح بھی بعض مقامات پر معمولی نوعیت کے تصادم ہوئے تاہم کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، چمن دھرنا اور ڈی سی آفس کے باہر عوام کی بڑی تعداد آج بھی موجود اور دھرنے جاری ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر مکمل بند ، شال چمن شاہراہ سمیت شہر میں بینک اور نجی دفاتر بھی بند ہیں۔

دھرنے میں موجود شرکا کا کہنا ہےکہ اڑتالیس گھٹنوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی چمن سے گرفتار دھرنے کی قیادت کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی آفیسران آج تیسرے روز بھی دفاتر میں موجود نہیں ہیں اور نہ ہی بلوچستان  حکومت کیجانب سے ابھی تک مظاہرین سے مذاکرات کیلئے کوئی کوشش کی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی میں مسلسل طوفانی بارش ،درجنوں گھر منہدم، شہر  کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطہ

جمعہ جون 7 , 2024
دکی میں جاری طوفانی بارش کا سلسلہ تھم گیا شہر اور مختلف مقامات پر درجنوں گھر منہدم ہوگئے۔  اسسٹنٹ کمشنر دکی کے مطابق ناصر آباد کے علاقے میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے 15 مکانات مکمل طور پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ درجنوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ