تمام احباب دوستوں اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے سمی دین بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی سیکٹری جنرل جبری لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا میں پوسٹ میں بتائی کہ ‏میں تمام احباب دوستوں اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے ۔


میں اس معاملے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے ساتھ میرے لوگ کھڑے ہیں جو قدم قدم اور ہر مشکل حالات میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔ ان احباب اور ساتھیوں کا بھی شکریہ جو ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ سفر آسان نہیں ہے مگر اتنا ضرور سنا ہے اور پڑھا ہے کہ ہر تاریکی رات کے بعد ایک روشن صبح ضرور آتی ہے اور ہم سب اس وقت کے انتظار میں رہیں گے ایک ایسے سماجی میں جہاں انسانی حقوق کی کوئی پامالی نہ ہو ۔ کسی کے سر ظلم کے آگے جھکے نہ ہوں ۔ کسی کو بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑنا نہ پڑئے ۔
ایک ایسے سماجی کی تشکیل ہم اور آپ سب کی زمہ داری ہے
اور یہ زمہ داری ہم جدوجہد سے ہی حاصل کرسکتے ہیں

ایک مرتبہ پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں انسانی حققوق کی پامالیاں پاکستان سمیت دنیا کے کسی کونے میں ہورہی ہوں اسکے لیے ہم سب نے اپنی آواز اٹھانی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کی بلوچ انقلابی گلوکار کے گھر پر فائرنگ

ہفتہ جون 1 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ کونشکلات میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے بلوچی زبان کے انقلابی گلوکار منھاج مختیار کے گھر پر حملہ کرکے مرکزی دروازہ کو فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ہیں ۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ سرکاری کارندوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ