ماشکیل مرز سر ، راہداری کے بحالی کیلئے لانگ مارچ کا شال پہنچنے پر پرتپاک استقبال

شال : ماشکیل مرز سر کراسنگ پوائنٹ راہداری کے بحالی کے لئے لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کا شال پہنچنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا اور لانگ مارچ کرنے والوں کو ہار پہنائے اور ان پر گل پاشی کی۔

اس موقع پر لانگ مارچ کے شرکا نے کہا کہ پاکستان حکومت ایران اور  افغان سرحدوں پر بسنے والوں پر تجارت و روزگار کے دروازے بند کرکے بلوچستان کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے درپے ہیں۔

سرحدی تجارت اور سرحدوں پر آمد و رفت ہمیشہ سے ہمارا بنیادی حق رہا ہے ۔ سرحدوں کے دونوں جانب ہمارے رشتہ دار رہتے ہیں اور ہمارا قیام پاکستان سے قبل بھی آمد و رفت رہی ہے ، مگر بدقسمتی سے پاکستانی حکمران اب ہم پر دو وقت کی روزی روٹی بھی بند کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ سرحدی تجارت کی بندش سے ہمارے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے اور بلوچستان میں مزید غربت میں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرزسر کراسنگ پوائنٹ راہداری کو فوری طور پر آمد و رفت اور تجارت کے لئے کھولا جائے تاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو روزگار میسر ہو اور وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں سیاسی تنظیم کاری کا سہرا میر یوسف عزیز مگسی کو جاتا ہے ۔این ڈی پی

جمعہ مئی 31 , 2024
شال نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں سیاسی تنظیم کاری کا سہرا میر یوسف عزیز مگسی اور ان کے دیگر ساتھیوں سمیت عبدالعزیز کرد کو جاتا ہے. انھوں نے کہاہے کہ بلوچ سیاسی تاریخ میں یوسف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ