کراچی میں 239 افراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف،رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش

پاکستان مقبوضہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں 239 افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔



محکمہ داخلہ سندھ کی 10 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ زون ضلع کورنگی میں 22، ملیر انویسٹی گیشن میں 16 افراد لاپتہ  ہیں۔

ضلع شرقی انویسٹی گیشن کے 51، ضلع جنوبی انویسٹی گیشن کے 29 افراد لاپتہ ہیں۔

اسی طرح ضلع کیماڑی انویسٹی گیشن کے 24، ضلع جنوبی کراچی کے 19، ضلع غربی انویسٹی گیشن کے 40 افراد لاپتہ ہوئے۔

ضلع وسطی کے 38 افراد لاپتہ ہیں ۔

ان لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

آپ کو علم ہے   کراچی میں متعدد بلوچ بھی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا شدید حملہ، درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی

پیر مئی 27 , 2024
اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے نونڈرہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر شدید نوعیت حملہ ہوا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اطراف سے مسلح افراد کی بڑی تعداد فورسز کیمپ کے بالکل قریب پہنچی اور فورسز پر شدید حملہ کیا، حملے میں درجن بھر سے زائد اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ