دکی  فائرنگ لیویز اہلکار قتل ، پنجگور سے نامعلوم  شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد

دکی سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر پر اسرار طور پر ھلاک  ہوگیا۔ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے ٹک گیا ہوا تھا۔انکے دوستوں کے مطابق ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد نے مقتول لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔جسکی وجہ سے لیویز اہلکار موقع پر ھلاک ہوگیا۔

ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے۔نعش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے انکے دو دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لئے جبکہ مقتول کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے پنچی کے قریب ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو تسپ پنچی کہن رخشاں نالے سے کئ روز پرانی نعش ملی ہے، جس کو شناخت کےلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان میں 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا،کوارڈنیٹر ایڈز

پیر مئی 27 , 2024
شال بلوچستان  کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان  نے ایک  بریفنگ میں  کہاہےکہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں۔  جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زاٸد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ