سبی پاکستانی فوجی کیمپ اور گشتی پارٹی پر حملہ ، مستونگ معدنیات لیجانے والی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کرمووڈھ میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستان فوج کے کیمپ پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور پاکستانی فورسز اہلکاروں پر بھی مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ کیمپ کو ایک روز قبل بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر اپنے زخمی یا ہلاک اہلکاروں کو لیجانے کیلئے پہنچے تھے۔

دریں اثناء ضلع مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ ژلی کے مقام پر معدنیات لیجانے والی ٹرک کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بناکر اس کی ٹائر پھا ڑ دیئے ہیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔

آخری اطلاع تک آ ج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ اور سبی پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

ہفتہ مئی 25 , 2024
بلوچستان بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ اور سبی میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ شب کولواہ کے علاقے رودکان میں بلوچ لبریشن آرمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ