پنجگور لیویز سے اسلح چھین لیا گیا، دکی میں ڈرائیور قتل  ،دیگر واقعات حادثات میں 6 افراد ھلاک

پنجگور کے علاقے پھل آباد میں نامعلوم مسلحہ افراد کا لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر حملہ ۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے سب تحصیل پروم کے علاقے پھل آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ ایمونیشن موٹر سائیکل اور گاڑی چھین لی اور  فرار ہو گئے۔

سنجاوی دکی میں میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ فائرنگ کے واقعے میں 1 ڈرائیور ھلاک جبکہ3 ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق دکی میں سنجاوی کے علاقے پاسرہ تنگی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ٹرکوں کو آگ لگا کر نزر آتش کردیا۔ ٹرکیں دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب جارہی تھیں ۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 1 ڈرائیور جاں بحق جبکہ3 ڈرائیور زخمی بھی ہوئے، فائرنگ اور آگ لگنے سے چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ٹرک ڈرائیور کے مطابق حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی اور تمام حملہ آور پیدل تھے۔

ڈیرہ اللہ یار منگل کی صبح  دو نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد نے ایس پی جعفرآباد کے اسکارٹ کمانڈو کانسٹیبل غلام محمد ولد محمد عثمان
سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ،  مذاحمت کرنے پر کو فائرنگ کر کے اسے  ھلاک کر دیا۔ 

دوسری جانب ڈیر اللہ یار کےقریب بہادر شاہ کے مقام پر دو بچے پانی کی تالاب میں ڈوب ھلاک ہو گئے، دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے ۔ جعفرآباد بچوں کی شناخت فتح محمد ،طاہر علی کے نام سے ہواہے جن کی عمریں آٹھ سے نو سال کے درمیان ہے۔

پولیس نے نعشیں سول یسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کر دی۔

بولان ندی میں ڈوب کرایک شخص ھلاک ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو بولان ندی میں نہا تے ہوئے ڈوب کر بیبرگ خان نامی شخص ھلاک ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے فوری طورپر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء  کے حوالے کر دی گئی ، لیویز کے مطابق جاں بحق ہو نے والے شخص کا تعلق شال سے ہے مزید کارروائی جا ری ہے۔


دریں اثناء پنجگور کے علاقے جلالی خاک سے ایک شخص کی لاش برآمد، لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے،  جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نعش کی شناخت وسیم ولد سبزل ساکن نوک آباد تسپ کے نام سے ہواہے ، جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں لیویز فورس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تربت سی پیک  شاہراہ بلیدہ دوراھی کے مقام پر زمیاد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے ڈرائیور جل کر ھلاک ہوگیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے دوسرا ماہانہ اسٹڈی سرکل کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا

بدھ مئی 22 , 2024
قلات آج بروز منگل 21 مئی پی پی ذیل لائبریری قلات میں اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے دوسرا ماہانہ سرکل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا، فن لینڈ کا تعلیمی نظام اور بلوچستان میں ایک استاد کیلئے مختص معیارات ، سرکل کی صدارت چیئرمین جعفر قمبرانی بلوچ نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ