بارکھان چیک پوسٹ پر اشیا خوردنوش کو روکنے اور عوام کی تزلیل کرنے کی مزمت کرتے ہیں. این ڈی پی

بارکھان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیرہ غازی خان اور رکنی کے درمیان موجود ایف سی چیک پوسٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس ، لیویز سمیت کسٹمز چیک پوسٹ کی موجودگی میں بھی ایف سی کا عوام کو روکنا، چینی، کھاد سمیت اشیا خوردنوش کو اتار کر عوام اور تاجروں کی تزلیل کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ بھتے کے لئے عوام کی تذلیل، تاجروں کی حق تلفی سمیت کسی بھی غیر آئینی عمل کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بارکھان کے عوام کے لئے مختلف اشیا خوردنوش سمیت چینی ڈیرہ غازی کی مارکیٹوں سے بزریعہ روڈ مارکیٹ میں لایا جاتا ہے اور یہاں کی زمینداروں بھی کھاد سمیت دیگر زرعی ضروریات بھی ڈیرہ غازی خان اور ملتا ن سے پورا کرتے ہیں مگر ان تمام اشیا پر غیر قانونی طور پابندی لگا کر عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جا رہا ہے۔

جس طرح مکران و مغربی بلوچستان کے رہنے والے لوگوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں تعلقات وہاں کی سماجی ضروریات کے لئے ضروری ہیں بلکل اسی طرح بارکھان و ڈی جی خان کا تجارت سمیت سماجی تعلقات لازم و ملزوم ہیں۔

سامراجی پالیسیوں کے تحت بلوچ قوم اور بلوچ سر زمین کو مشرقی بلوچستان اور مغربی بلوچستان کی مصنوعی لکیر سے منتشر کیا گیا ہے،مگر وہاں بسے بلوچ آج بھی آپس میں تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں۔ آج بھی مکران بھر کا بیشتر روزگار باڈر سے منسلک ہے، بجلی ، گیس، پیٹرول، اشیاء خوردنوش سمیت بیشتر ضروریات مغربی بلوچستان سے پورے کئے جاتے ہیں مگر اس کاروبار میں بھی بیشر فائدہ مخصوص ادارے سمیت پنجاب کے سرمایہ دار حاصل کر رئے ہیں جس کی ایک جلک حال ہی میں ڈیزل سمگلنگ میں ملوث افراد کے نام افشاں ہونے والی لسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون ہمہ وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حالیہ تاجروں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر مزکورہ چیک پوسٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: تجابان حملے میں قابض فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف

منگل مئی 21 , 2024
کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیاہے، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک سات زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ