پنجگور چتکان بازار کی سڑکوں کے کام میں تعطل کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ۔ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال انجمن تاجران پنجگور نے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار کی سڑکوں کے کام میں تعطل کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار کی تمام دکانیں کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بینک مکمل طور پر بند ہیں ۔
تاجران کمیٹی کہنا ہے کہ بازار کے روڈ چھ ماہ پہلے اکھاڑے گئے تھے مگر تاحال ان پرکام شروع نہ ہوسکا ہے ،جس کی وجہ سے گردوغبار سے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے۔ تاجر برادری کا روزگار بھی متاثر ہے ۔
انجمن تاجران کا مزید کہنا ہے کہ جب تک سڑکوں کا کام شروع نہیں کیا جائے گا ،اس وقت تک بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گا اور مزید مطالبات کی منظوری کے لیے انجمن تاجران کمیٹی اپنے ہزاروں ممبران کے ہمراہ سی پیک روڈ پر بھی جاکر دھرنا دے گا ۔
انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز کا مزید کہنا ہے کہ اس مسلے پر ہم چیف سکریٹری تک بھی گئے تھے اسکے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکا ۔ محکمہ بی اینڈ آر نے مسلے کو مزید طول دیا ہے ۔
اس بارے ایکسئین روڑ پنجگور شہاب مگسی نے سڑکوں کے کام میں تاخیر کی وجہ پلانٹ لیبر کی عدم دستیابی کہا ہے ایکسئین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز روڑوں کی تعمیر کا کام باقاعدگی کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔