فدائی خلیف عرف اسلم تحریر – زینب بلوچ

اس دنیا میں بہت سے لوگ پیدا ہوتے ہیں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ کے پنوں میں جگہ بناتے ہیں جو لوگ تاریخ میں زندہ ہوتے ہیں وہ عظیم مانے جاتے ہیں ۔ شہید فدائی خلیف عرف اسلم انہی لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو کم عمری میں ایک تاریخ رقم کر کے یاد جاتا ہے . یقینا وہ رہتی دنیا تک بلوچ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور آپ کا نام اچھے القاب سے لکھا اور پکارا جا ئے گا ۔ میری خیال میں جو لوگ اپنی وطن کی آزادی کی جدوجہد میں قربان ہوتے ہیں اس سے بڑھ کر اور عظیم کام ہو ہی نہیں سکتا۔

شہید فدائی اسلم جان کم گو انسان تھے ہر وقت اپنے سے زیادہ اپنی دوستوں کا خیال رکھتے تھے اور ہر محفل میں پارٹی اور ڈسپلین کے بارے میں پوچھتے سوال کرتے تھے ۔ جہد کار اپنی زندگی کی تمام خواہشوں کو قربان کر دیتے ہیں، ایک تعلیم یافتہ نوجوان انسان جو اپنی تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر آزادی کے کھٹن راہوں کا انتخاب کرتے، اجتماعی مفادات کی خاطر خود کو نفی کرکے اپنی زندگی کے تمام خواہشوں کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا کر ایک کارنامہ سرانجام دیتا ہے اس کی گواہی آپ کے خون کے ان دھبوں کے نشان ہیں جو آپ کی مخلصی کا قصہ سناتے ہیں ۔

ایک وطن کے عاشق ایک نیا جوڑا کپڑا پہن کر ہنستے ہوئے موت کی طرف روانہ ہوجاتا ہے جیسےشادی کے منڈک میں جا رہا ہے، وہ وطن کی دیوانگی میں مدہوش موت کے راہوں میں اپنی زندگی تلاش کرنے محو سفر ہوکر اپنے نظریاتی دوستوں کے ساتھ نکل جاتا ہے۔ راستے کے پیچ وتاب سےگزرتے ہوئے نہ موت کا ڈر اور نہ کسی کاغم بس اپنی مقصد کی کامیابی کیلے سوچتا رہتا ہے۔

میں شہید فدائی اسلم جان کی لڑکپن سے لیکر جوانی سے واقف رہی ہوں۔ جب کسی کے ساتھ محو کفتگو رہتے تو گھنٹوں تک بات کرتےاور سنتے تھے۔ جب سے بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کو جوائن کیا اپنے ناطے رشتے چھوڑ کر ایک حقیقی جہد کار بن گیا ان کی مخلصی اور ایمانداری نے انہیں وہ مقام دیا شاید کسی کو گمان تک نہیں ہوا ہو گا ۔ لیکن ایک حقیقی جہد کار وطن کا سچا عاشق اپنی مادر وطن کی آزادی کی عشق میں مبتلا دن رات یہی انتظار میں رہتا ہے کہ کب اور کس جگہ دشمن پر وار کرکے انھیں نیست و نابود کر دیا جائے۔

انھیں اپنی زندگی کی فکر نہیں بلکہ وہ ہر وقت کامیابی کیلے سوچتے رہتے ہیں۔ ویسے انسان کو ایک دن مرنا ہے امیر یا غریب کوئی بھی ہو فرق یہ ہے کہ عام لوگ وقت پر طبی موت یا حادثہ کا شکار ہوتے ہیں اور شہید سرمچار اسلم جان جیسے جہد کا ر خود اپنی موت کا انتخاب کرکے یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ کب اور کہاں عظیم مقصد کیلے فدا ہوجائیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات کے پہاڑی سلسلہ میں جیٹ طیاروں کی نیچی پرواز، ڈیرہ بگٹی بم حملے فائرنگ میں وزیر اعلی کے ساتھی ھلاک 5 زخمی

منگل مئی 14 , 2024
قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں کی نیچی پروازیں، بولان و قلات میں فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے تین جیٹ طیارے قلات کے علاقے ناگاہوں و گردنواح میں پرواز کررہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان فوج بولان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ