خضدار: پولیس کی جانب سے قتل کو روڈ حادثہ کرار دینے پر  ورثا سراپا احتجاج روڈ بلاک کردی

خضدار زیروپوائنٹ کے ایریا میں اتوار کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے محمد اشرف بزنجو کے اہلخانہ نے پولیس کی تردیدی بیان کہ محمد اشرف بزنجو کا موت قتل نہیں بلکہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے” پر مقتول کے اہلخانہ نے نعش کو نال سے دوبارہ لاکر شاہراہ پر رکھ دی اور دھرنا دے دیا ،اس موقع پر ورثاء نے خضدار انتظامیہ کی اس جانب دارانہ بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔

بعدازان انتظامیہ نے جاکر ورثاء سے مذاکرات کرکے انکے مطالبات کو مان لیا اور مقتول کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ۔

اس موقع پر مقتول کے ورثاء نے خضدار کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول محمد اشرف بزنجو کو قتل کیا گیا ہے اور خضدار پولیس کی تردیدی بیان دینے پر ہم پرسخت گران گزری ہے اور قتل کو غلط رنگ دینے کی کوشش پر احتجاجاً نعش کو سڑک پر رکھ کر انتظامیہ کی جانب دارانہ عمل کے خلاف احتجاج کردی اور احتجاج کے بعد انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کرکے ہمارے مطالبات کو مان لیاہے اور مقتول کے قتل کی ایف آئی آر سمیت ملزمان کی گرفتاری بھی مزاکرات میں شامل تھے ۔

مذاکرات کے بعد مقتول کے ورثاءلاش کو دفنانے کیلئے پھر نال لیکر گئے اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈی جی آئی آیس پی آر کا ودود ساتکزئی اور کریم جان کے نام لاپتہ افراد کے فہرست میں شامل ہونے کا الزام درست نہیں ہے ۔ وی بی ایم پی کی پریس کانفرنس

پیر مئی 13 , 2024
وائس فار بلوچ مسنگ پرسز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وی بی ایم پی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے ہمارے تنظیم کے سیاسی عزائم بھی نہیں ہیں، اور ہم بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف 2009 سے وی بی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ