گوادر: پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان دوبارہ جبری لاپتہ

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو روز قبل پاکستانی فوج نے مسلم ولد محمد رحیم سکنہ دشت شولی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پاکستانی فوج نے بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے سے مذکورہ شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو جون 2018 میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا جس کو بعدازاں تشویشناک حالت میں منظر عام پر لایا گیا تھا ۔

اس وقت دوران قید شدید تشدد کی وجہ سے اس کا ایک گردہ ناکارہ ہوچکا تھا۔ اہلخانہ نے انہیں نیم مردہ حالت میں علاج کےلئے کراچی منتقل کیا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر باڑ لگانے کیخلاف 10 مئی کو پریس کانفرنس کی جائے گی ،ترجمان بی وائی سی

جمعرات مئی 9 , 2024
گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سے کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرکردہ رہنما صبغت عبدالحق بلوچ گْوادر پہنچ گئے ہیں ۔ 10 مئی بروز جمعہ بوقت شام 4 بجے گْوادر پریس کلب میں گْوادر باڑ کے حوالے سے وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ