گواد مسلح افراد نے رات گئے رہائشی کواٹروں پر حملہ کرکے 7 افراد ہلاک کردیئے

بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جن کی شناخت ساجد ولد خالد قوم قریشی ساکن محسن وال خانیوال پنجاب،اسد ولد حبیب قوم قریشی لودھراں والا حجام ، عنصر ولد نامعلوم ، شان ولد نامعلوم ، معقرب ولد نامعلوم ،عدنان ولد مقبول قوم قریشی عبدالحکیم خانیوال اور حسیب ولد حبیب الرحمن قوم قریشی خانیوال سے ہوا ہے .

جبکہ ارسلان ولد حاجی محمد امین ساکن میاں چنوں ضلع خانیوال نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر نے بتایا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔

ہلاک و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے۔

بلوچستان کے نام نہاد حکومتی ترجمان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا یے ، مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، ہلاک افراد کے خاندان والوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

آخری اطلاع تک ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مگر اس سے قبل ہونے والے واقعات کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں، جن کا موقف رہاہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیاں اپنے مخبر اور اہلکاروں کو عام لوگوں کے بھیس میں بلوچستان کے کونے کونے میں تعینات کرتے ہیں جن کا کام فوج اور خفیہ اداروں کی دہشت پھیلاکر لوگوں کو جبری لاپتہ اور قتل کروانا مقصود ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر: پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان دوبارہ جبری لاپتہ

جمعرات مئی 9 , 2024
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو روز قبل پاکستانی فوج نے مسلم ولد محمد رحیم سکنہ دشت شولی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پاکستانی فوج نے بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے سے مذکورہ شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ