بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ وہ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک 5 زخمی

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، تفصیلات کے مطابق دو گروپوں (ہیجوانی بگٹی برادری اور حبیبانی بگٹی ) میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ہیجوانی برادری کے 2 افراد جاں ھلاک جبکہ دوسری جانب حبیبانی بگٹی 2 افراد زخمی ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 4 ہے ۔

ادھر  جعفر آباد میں گزشتہ شب مسلح افراد کی آٹا چکی میں فائرنگ سے  22سالہ عبدالرحمن نامی نوجوان ھلاک ہوگیا  ، تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

اس طرح لورالائی زمین کے تنازعہ پر شہر کے مین وسط تحصیل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غلام حیدر ولد وزیر خان نامی ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی کو فوری طور پر لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں متوفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاگیا ۔

علاوہ ازیں قلات کے علاقہ کوئنگ کلی شاہوزئی میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

خاتون کو واشنگ مشین کے ذریعے کرنٹ لگی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

دوسری جانب خضدار کی تحصیل وڈھ وہیر کے مقام پر   روڈ حادثہ میں نبی وارث نامی شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اور نعش کو قریبی سینٹر منتقل کیاگیا ہے ۔

ہلاک شخص کا تعلق ہڑنبو سے بتایا جاتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر باڑ کی وجہ سے 3 تحصیل گوادر سے کٹ جائیں گے۔ بی وائی سی رہنماء

پیر مئی 6 , 2024
گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سینئر رہنما کامریڈ وسیم سفر نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر ڈسٹرکٹ گْوادر کا دورہ کیا ،، استخصالی پراجیکٹس سیف سٹی کے نام پر گوادر باڑ لگانے کے حوالے سے یوسی چھب کلمتی کے مکینوں سے ملاقات کی ۔ انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گوادر فینسنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ