بلوچستان فائرنگ و حادثات 4 افراد ھلاک 9 زخمی ، شال دن دہاڑے گاہک لٹ گئے

حب شہر میں ساکران آفتاب چوک کے قریب فائرنگ شوکت ولد کریم نامی  ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا ، مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس طرح  بلوچستان کے علاقے چمن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے علاقے میں روڈ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد ھلاک  جبکہ سات زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک دو گاڑیوں آلٹو اور ٹوڈی کارکو حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ھلاک  سات زخمی ہوگئے ، نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وہاں دشت سبی روڈ پر لیویز تھانہ کے قریب دسویلرگاڈی اور شازور میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شازور گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، دشت لیویز انتظامیہ بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری  ٹراماسینٹر شال منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں خضدار میں تیز ہواوں اوربارش سے سالانہ ایف اے اور ایف ایس سی پرچے کے دوران امتحانی سینٹر کی خستہ حال چھت گر گئی، متعدد طلباءکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء شال آرچر روڈ پر دن دیہاڑے مسلح ڈاکوﺅں نے دکان میں داخل ہو کر گاہکوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آرچر روڈ پیر ابولخیر روڈ پر واقع حجام کی دکان میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے لوگوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، پولیس کو واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے آدھے گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، لکپاس ، سبی اور کچلاک کے مقام پر مرکزی شاہرائیں غیر معینہ مدت کیلے بند

جمعہ مئی 3 , 2024
شال آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی بناءپر بلوچستان کے سب سے اہم نیشنل ہائی ویز، شال تفتان ،شال کراچی ،شال گوادر کولکپاس کےمقام پر غیرمعینہ مدت کے لۓ دیگرنیشنل ہائی ویز سمیت احتجاجابند کردیا۔ اس طرح کوچ مالکان نے شال تا اندورن سندھ جانے والی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ