تربت فورسز چوکی پر بم حملہ،خفیہ اداروں پر حملے کی کوشش ،حب سے نعش برآمد

تربت کے علاقے تعلیمی چوک پر بم دھماکا۔ پولیس کے مطابق عشا کے بعد تعلیمی چوک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دہماکہ کیا گیا جس سے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دھماکے کے بعد فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب  تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے   خفیہ اداروں کے اہلکاروں جنھیں عرف عام میں مزدور کہاجاتاہے  پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم گولی نہ چل سکا ۔

پولیس کے مطابق بدھ کی رات سنگانی سر میں ایک کوارٹر پر رہائش پذیر خفیہ اداروں کے اہلکاروں  جوکہ پنجاب کے رہائشی ہیں جنھیں عرف عام میں سرکاری  پروپیگنڈہ کے ادارے  مزدور کہتے ہیں  کے ٹھکانے کو مسلح افراد نے گھیرے میں لے کر فائرنگ کی کوشش کی، تاہم بندوق سے گولی نہ چلنے کے باعث مسلح افراد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام مزدوروں کو اپنی تحویل میں پولیس تھانہ منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق مزکورہ افراد  کو بہت جلد واپس ان کے علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

حب، میں جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،تفصیلات کے مطابق  حب ساکران جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوا جسے  ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایدھی رضاکاروں نے ساکران حیدر گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ایک 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کیلئے حب ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تاہم شناخت ہونے کے سبب ساکران پولیس نے نعش کا کوئی پوسٹ مارٹم کرائے بغیر متوفی کی نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قومپرست کارکن بشیر شر سمیت تمام لاپتا افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج

بدھ مئی 1 , 2024
کراچی : جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جسقم ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سجاگی فورم کے اعلان پر پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتا کیئے گئے سندھی قومپرست کارکن بشیر شر ، یوسف شر اور دریاخان برہمانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے سندھ بھر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ