خضدار میں قابض فوج کے کیمپ و پولیس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز خضدار میں قابض پاکستانی فوج و پولیس فورس کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ شب بازگیر کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے حفاظی چوکیوں کو گرنیڈ لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہاہے کہ سرمچاروں کے حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں پولیس کی دو گاڑیوں پہنچیں، سرمچاروں نے منصوبے کے تحت کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کی زد میں آنے سے سی آئی اے انچارج مقبول موسیانی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال بیوٹمز سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ بساک

بدھ مئی 1 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر نگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران سہیل بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کی یونیورسٹی کے احاطے سے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ