سندھ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2 سندھی کارکن جبری لاپتہ

سندھ پاکستانی پنجابی خفیہ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مرحوم رزاق شر کے گھر پر چھاپہ مارکر بشیر شر جوکہ حال ہی دنوں پاکستانی عقوبت خانوں سے رہا ہوئے تھے کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پیر کی شام 5 بجے کراچی سے قومی کارکن دریا خان برہمانی نامی کارکن کو بھی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کرلیاہے ۔

سندھ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں سندھی قوم پرست کارکنوں کو لاپتہ کیے جانے پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ JSFM کے چیئرمین سہیل ابڑو نے جاری بیان میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی اس ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سمیت عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، نوٹس لیا جائے اور قومی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان میں قابض اپنی کھوئی ہوئی ساخت زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ بی ایس او آزاد

منگل اپریل 30 , 2024
‏بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کے دل میں اپنے لیے نفرت اور آزادی کے فکر و فلسفے کی آبیاری دیکھ کر دشمن بھوکلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور نت نئے کاؤنٹر انسرجنسی کے پالیسیوں کے ذریعے بلوچ قومی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ