آواران اور خاران حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران اور خاران میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

انھوں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ شام تقریبا پانچ بجے آواران کے علاقے کولواہ، کنیچی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا، بعد میں چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں مزید ایک فوجی اہلکار زخمی جبکہ فوجی چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے کل رات ساتھ بجے خاران کے علاقے پتکن میں ریکمی پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستان کی نوآبادیاتی ریاست سے نجات کے لیے بہت زیادہ قربانیوں اور حقیقی عمل کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر نسیم بلوچ

منگل اپریل 30 , 2024
بحیثیت قوم ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ رہنا ناقابل برداشت ہے، لیکن پاکستان کی نوآبادیاتی ریاست سے نجات کے لیے بہت زیادہ قربانیوں اور حقیقی عمل کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں بہت عملی اور حقیقت پسندانہ ہونا پڑے گا۔یہ بات بلوچ نیشنل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ