دکی میں فورسز پر حملہ 1 ھلاک 3 زخمی ،ہوشاپ پاکستانی فوجی کیمپ اور خاران چوکی پر پر راکٹوں سے حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے دمب کے مقام پر قائم پاکستان فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بیس منٹ سے زائد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز گونجتی رہی۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

اس طرح خاران میں رات گئے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی پتکین پل پر وقع چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے۔

ادھر دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے قابض پاکستانی فورس ایف سے پر حملہ کرکے محمد بلال نامی اہلکار کو ھلاک اور تین کو زخمی کردیاہے ۔

آخری اطلاع تک تینوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی بلوچ مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کی وجہ سے بلوچستان جبر شکار ہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

پیر اپریل 29 , 2024
پاکستان کے شہر لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کو جان بوجھ کر پنجاب مخالف بنانے کی سازش کی جارہی ہے ،تاکہ ہماری آواز کو متنازعہ بناکر مظلوم لوگوں کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ