سندھ 5 افراد مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ،پولیس موبائل سے اسلحہ گولہ بارود برآمد

گھوٹکی میں گاﺅں میر پہنور کے رہائشی 5 افراد مبینہ طور پر لاپتا، پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کا واقعہ غوث پور تھانے کی حدود میں پیش آیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دریں اثناء جیکب آباد بائی پاس کے مقام پر خفیہ اطلاع پر کارروائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد بائی پاس پر کارروائی کے دوران پولیس موبائل سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، گولیاں اور اسلحہ شکارپور پولیس موبائل میں اسمگل کیا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ میں لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 23500 گولیاں برآمد ہوئیں، مشین گن کے 6 میگزین، جی تھری رائفل کے 17 میگزین شامل، گولیوں کو ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کیا جارہا تھا، ڈبل کیبن گاڑی کیساتھ سندھ پولیس کی موبائل بھی تھی، موبائل شکارپور سے تعلق رکھنے والے سندھ کابینہ کے رکن کے زیر استعمال ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی بی وائی سی  ممبران کے گھروں پر چھاپے اور فائرنگ

ہفتہ اپریل 20 , 2024
کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی (کراچی) کے ممبران کے گھروں میں چھاپے اور فائرنگ۔ ملیر کے علاقے جلال مراد سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی وائی سی کراچی کے ممبران کے گھروں پر پاکستانی  رینجرز اور پولیس نے  چھاپے کے دوران فائرنگ  کی گئی۔ بی وائی سی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ