چمن گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گیا 5 افراد ھلاک ،گوادر ،اورماڑہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

چمن بھر میں طوفانی بارش اور سیلاب، مضافاتی علاقوں کا زمینی رابطہ منظع ہوگیا۔ شن تالاب کے علاقے میں گاڑی ریلے میں بہہ گیا جس کے نتیجے میں  5 افراد ھلاک جن  میں 3 خواتین، دو بچے شامل ہیں، ایک بچہ ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈرائیور کو بچا لیا گیا طور پل، محمود آباد، بوغرہ شین تالاب کے علاقے میں سیلابی صورتحال، اڈا کہول، کلی ٹھیکیدار محمدحسن، زمان آباد میں سیلاب سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں ۔

اورماڑہ میں بارش کی تباہ کاریاں، کچی دیواریں منہدم، دیہات زیر آب، رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں ،تفصیلات کےمطابق اورماڑہ ایس ڈی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شہر میں چار دیواریاں منہدم دیہات پانی میں بہہ گئے، رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیںاورماڑہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تباہ کن بارشوں نے ہر چیز کو تتر بتر کر کے رکھ دیا ہے۔

کنٹگی لین، اسلامیہ لین اور جونالین محلہ سمیت شہر کے مختلف مقامات تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جونالین میں دھول سرنائی نامی ندی میں سیلابی ریلے قریب واقع آبادی میں داخل ہو گئے۔ جونالین محلے میں لوگوں کی چار دیواریاں منہدم، باورچی خانے کی چھت گر گئی اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اسلامیہ لین اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اورماڑہ کے دیہی علاقے یونین کونسل 13 بسول میں دوبارہ شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے بسول کہوردان کے مختلف دیہاتوں کاپری، چاکر گوٹھ، عیدر گوٹھ اور دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے دوسری مرتبہ آبادی میں داخل ہو گئے  جس سے لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ بسول میں دوسری مرتبہ سیلاب کیوجہ سے لوگوں کی قیمتی فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر بار پانی میں بہہ گئے اور لوگوں کو شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ بسول ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جانے سے قریبی دیہات سیرکی، ڈاٹ، مل، گور ہڈھ، سید آباد سمیت اورماڑہ کے درجن سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔

بسول ندی بپھر جانے سے بسول پل کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر شگاف پڑنے سے اورماڑہ شہر کا گوادر سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرنسز آف ہوپ کے مقام پر متبادل راستہ سیلاب کی نذر ہونے سے اورماڑہ کا کراچی سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اس طرح گوادر اور پسنی میں زبردست بارش ،بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا،ایک درجن سے زائد مکان گرگئے،بارش روکھنے کے لیے لوگوں نے اذانیں دے دیں،گھروں سے پانی نہ نکالنے اور ریسکیو نہ کرانے پر شہریوں کا ڈپٹی کمشنر گوادر کے خلاف احتجاج،مین شاہراہ کو بند کردیا،ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بھی احتجاجی شہریوں کے ساتھ مل گئے۔

جمعرات کی رات سات گھنٹے سے زائد بارش ہوئی جس نے نظام زندگی کو مفلوج بنادیا،بارش کے پانی نے پسنی میں ماہی گیروں کی100 سو سے زائد کشتیوں کو سمندر برد کردیا جس سے ماہی گیروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

حق دو تحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پسنی پہنچ گئے اور انھوں نے ماہی گیروں کے ساتھ مل کر کشتیاں نکالیں سات گھنٹے سے زائد بارش برسی ہے جس سے تمام علاقے زیر آب آگئے،۔

وادر شہر اورماڑہ اور پسنی میں بارش نے تمام نشیبی علاقے ڈوبے دیے پسنی میں بدھ کی دوپہر 2 بجے بارش شروع ہوئی جو رات ساڑھے دس بجے ختم ہوئی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے پسنی میں ایک درجن سےزائد رہائشی مکان گرا دیے جبکہ پسنی کے سمندری کٹا نامی علاقے میں ماہی گیروں کے ایک سو سے زائد کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر انجن سمیت سمندر میں ڈوب گئیں جس سے ماہی گیروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی: غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ فائرنگ دو ھلاک دو زخمی

جمعہ اپریل 19 , 2024
کراچی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ خود کش دھماکہ بعد فائرنگ دو افراد ھلاک دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ کراچی پولیس کے رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے گاڑی کو پہلے ایک ایک خودکش موٹرسائیکل سوار بمبار نے نشانہ بنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ