مستونگ اور کولواہ حملوں میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ اور کولواہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَروْ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو دو اطراف سے راکٹ، گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے حملوں میں سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوزیشنز پر متعدد راکٹ و گرنیڈ داغے، دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں سکگ کے مقام پر ایک اور حملے میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کونشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

اختلافات اور ان کا سدِ باب: تحریر: ڈاکٹر جلال بلوچ

جمعہ اپریل 12 , 2024
اختلافات اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اس نے انفرادی طور پہ خود سے اختلاف رکھا جس نے درختوں سے غاروں اور غاروں سے مکانات میں رہنے کی راہ ہموار کی۔ جب انسان نے گروہی زندگی کی بنیاد رکھی تو موضوع کی نوعیت بھی بدلتی رہی، مسائل بھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ