حب: ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد ھلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے حب میں خوفناک روڈ حادثہ 17 افراد ھلاک 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ٹھٹہ سے حب درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، جس میں کم از کم 17 افراد ھلاک 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دسیوں افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ تاحال بدقسمت ٹرک کے نیچے پھنسے ہیں ۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں انہیں لسبیلہ سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی 30 سے زائد ایمبولنس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کریں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حب حادثےکے 52 زخمی لائے گئے تھے اور 40 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، 12 مریض اس وقت ٹراما سینٹرز میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 کو سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت سنگین ہے،حادثے کے 2 بچے بھی زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ مزید زخمی ٹراما سینٹر میں آسکتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مستونگ اور کولواہ حملوں میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

جمعرات اپریل 11 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ اور کولواہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب مستونگ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ