مستونگ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے آج مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ گذشتہ روز بی ایل اے کے حملے میں دھماکے سے دشمن کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ کا معائنہ کررہے تھے۔

بی ایل اے سرمچاروں نے حملے میں گرنیڈ لانچر اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی کے دو نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں دالبندین سے جبری لاپتہ

پیر اپریل 8 , 2024
نوشکی کے دو نوجوان دالبندین سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے. تفصیلات کے مطابق نوشکی غریب آباد کے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دالبندین سے سرور جمالدینی ولد عبداللہ اور پیرجان ولد خیرمحمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ دونوں نوجوان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ