پنجگور میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،تربت ٹاور نذرآتش ،پاکستانی لفٹینٹ کی اہلیہ ھلاک خود زخمی

پنجگور تازہ اطلاعات کے مطابق پنجگور میں دو  دھماکے ہوئے ہیں تاہم جگہ کا تعین ہوا ہے نہی نقصانات بارے معلومات  مل سکے ہیں ۔
لیکن اکثر ایسے دھماکے پاکستانی  فورسز قافلوں، چوکیوں اور کیمپوں کو نشانہ بناکر کیے گئے ہیں ۔

ادھر تربت کے نواحی علاقے شاپک میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون کمپنی یوفون ٹاور پر فائرنگ کرنے کے بعد نذرآتش کردیا،مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے یوفون ٹاور پر فائرنگ کی اور اسے جلادیا جس کے بعد شاپک ومضافاتی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طورپر معطل ہوکر رہ گئی ہے ۔

دریں اثناء  مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سے کراچی جانے والی پرائیویٹ کار گاڑی بے قابو ہو کر پور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں نیوی کے لیفٹیننٹ ریاض احمد کی اہلیہ ھلاک جبکہ حادثے میں لیفٹیننٹ ریاض احمد خود شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لفٹیننٹ اور ان کی اہلیہ پرائیویٹ گاڑی میں اورماڑہ سے کراچی کے لیئے جا رہے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نصیر آباد،پنجگور ، حب فائرنگ و حادثات 3 افراد ھلاک ، خاتون سمیت دو زخمی

ہفتہ اپریل 6 , 2024
نصیرآباد میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص کو قتل خاتون زخمی ہوگئیں ۔تفصیلات کےمطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی کے علاقے میں ملزم نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے  در محمد نامی شخص کو قتل جبکہ اپنی بیوی کو شدید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ