لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائی کورٹ پہنچ گئیں اور لاہور ہائی کورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔خط موصول کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے فورسز ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

بدھ اپریل 3 , 2024
آواران کے علاقے مشکے تنک سے دو نوجوان لاپتہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ تنک سے پاکستانی فورسز نے دو افراد سجاد ولد اعظم اور علی جان ولد نزیر احمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ